Tashakur News

ملیر پولیس نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی موبائلز کی مرمت مکمل کر کے تھانوں کے حوالے کر دیں

کراچی (ترجمان ملیر پولیس) — ضلع ملیر پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے خراب پولیس موبائل گاڑیوں کی مرمت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے کی آئی جی سندھ سے ملاقات، انٹرپول اور بیرون ملک ملزمان کی گرفتاری پر مشترکہ تعاون پر اتفاق

ایس ایس پی ملیر نے خود موبائل گاڑیوں کا معائنہ کیا اور مکمل طور پر فعال گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے نظام میں بہتری صرف افسران کی بروقت توجہ اور مؤثر فیصلوں سے ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں، وسائل اور دیگر سہولیات کو فعال بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ہر تھانہ اپنی حدود میں مکمل متحرک اور فعال کردار ادا کرے، خصوصاً محرم الحرام جیسے حساس موقع پر۔

Exit mobile version