Site icon Tashakur News

کلری میں بینک جاتے شہریوں سے کروڑوں کی ڈکیتی واردات میں ملوث سابق ملازم گرفتار

کراچی کے علاقے کلری میں بینک جاتے ہوئے دو شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے گروہ میں شامل ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو بعد ازاں ایک دکان کا سابق ملازم نکلا۔
26 نومبر احتجاج کیس پی ٹی آئی کی ریاستی وکیل کے تقرر کے خلاف اپیل منظور

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ عرف جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے تھانہ کلری کی حدود سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے

ایک پستول بمعہ راؤنڈز،

چھینے گئے پیسوں میں سے 3 لاکھ روپے نقدی،

اور 2 نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، جو ملزم نے واردات کے بعد خریدی تھیں۔

پولیس کے مطابق یہ واردات 16 جون کو اس وقت پیش آئی جب شہری کامران اور جہانزیب خان بینک میں رقم جمع کروانے جا رہے تھے۔ پانچ مسلح ملزمان نے انہیں روک کر 21 لاکھ 57 ہزار روپے لوٹے اور فرار ہو گئے۔

اس واردات کا مقدمہ الزام نمبر 154/2025 کے تحت دفعات 392، 397، 34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ کلری میں درج کیا گیا تھا۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب کہ اس کے دیگر چار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version