Site icon Tashakur News

بھارت میں اسرائیل کے حق میں انتہا پسندوں کی ریلی مسلم دشمنی بے نقاب

بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیموں نے اسرائیل کے حق میں ریلی نکال کر نہ صرف فلسطینی مزاحمت کے خلاف زہر افشانی کی، بلکہ مسلمانوں کے خلاف بھی کھلے عام نفرت انگیز نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے "جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے” اور "اسرائیل، ہم تمہارے ساتھ ہیں!” جیسے نعرے لگا کر واضح طور پر مذہبی تعصب کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ میں تاریخی خیرمقدم ٹائمز اسکوائر پر خصوصی مہم

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ریلی بھارت میں بڑھتی ہوئی مسلم دشمنی اور اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اب اسرائیل کا صرف "خاموش حمایتی” نہیں بلکہ ایک فعال شراکت دار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ریلی اور بھارتی حکومت کی خاموشی پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں عوامی حلقوں نے مودی سرکار پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی مظالم، خصوصاً غزہ اور حالیہ ایرانی علاقوں میں عام شہریوں پر حملوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

اس تمام صورتحال کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، تاہم اس گفتگو میں اسرائیلی جارحیت یا بے گناہ فلسطینی و ایرانی شہریوں کی ہلاکت پر کوئی مذمت سامنے نہیں آئی۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق مودی حکومت کی یہ پالیسی نہ صرف بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف منظم تعصب کی عکاس ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی غیرجانبداری اور ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

Exit mobile version