Site icon Tashakur News

جامعہ کراچی میں واٹر لائن کی ہنگامی مرمت، کام شام 6 بجے مکمل ہونے کا امکان

جامعہ کراچی میں 36 انچ قطر کی پانی کی لائن کے جوائنٹ کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم کے مطابق، مرمتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسے آج شام 6

آصفہ بھٹو زرداری کی ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت خواتین پر تشدد کے بڑھتے رجحان پر اظہارِ تشویش

بجے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن کا عملہ مکمل طور پر سائٹ پر موجود ہے تاکہ کام بروقت اور مؤثر طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ سید محمد اعجاز نے بتایا کہ عوام کو پانی کی فراہمی میں کسی بڑی رکاوٹ سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version