Site icon Tashakur News

لاپتہ بیرسٹر عبداللہ ممتاز نے منظر عام پر آتے ہی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

لاپتہ بیرسٹر عبداللہ ممتاز نے منظر عام پر آتے ہی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

طبیعت ناسازی کے سبب عدالت پیش نہ ہوسکا،سوشل میڈیا پر میرےاغوا کی خبریں غلط ہیں، بیرسٹر عبداللہ

اسلام آباد ائیرپورٹ سے لاپتہ ہونے والے پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر عبداللہ ممتاز کا ہلون منظر عام پر آگئے۔

بیرسٹرعبداللہ ممتازکاہلوں نے منظرعام پر آنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ طبیعت ناسازی کے سبب عدالت پیش نہ ہوسکا،سوشل میڈیا پر میرے اغوا کی خبریں غلط ہیں، میں ابھی بھی اپنے دوست کے ساتھ ہوں۔

انہوں نےنومئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ میں ملک بھر 8 فروری کو ہونے والے الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔

بیرسٹر عبداللہ نے کہا کہ میں ملوث لوگوں کا ٹرائل کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،میں اپنی پاکستانی فوج اور ریاست کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ عبداللہ ممتاز پی پی 76 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تھے

Exit mobile version