Site icon Tashakur News

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زائد چالان جاری

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 15,775 چالان جاری کیے۔
کشکول توڑیں عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں شاداب رضا نقشبندی کا حکومت سے مطالبہ

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ان شہریوں کے خلاف کی گئیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے، سگنل توڑنے، غلط لین میں گاڑی چلانے یا دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔

عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کریں۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ قانون شکنی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری شہری ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version