Site icon Tashakur News

زمان ٹاؤن پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی چار ملزمان گرفتار

زمان ٹاؤن تھانے کی پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی پولیس پوسٹ تصویر محل کے انچارج نے خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی۔
اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت

گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:

محمد عمران ولد محمد اقبال

محمد شاہ رخ ولد محمد سلیم

محمد حسین ولد محمود علی

عبداللہ ولد ابو صدیق

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 98 پیکٹس گٹکا ماوا برآمد کیے گئے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 706/2025 بجرم دفعہ 8(i) سندھ امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی شعبہ کے حوالے کر دیا ہے۔

Exit mobile version