Site icon Tashakur News

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا ایس ڈی پی او گلشن آفس کی تزئین نو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ڈی پی او گلشن کے دفتر کی تزئین و آرائش کی تکمیل پر منعقدہ پُروقار افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تقریب سے خطاب: “خصوصی افراد ہماری قیمتی دولت ہیں”
تقریب میں ایس پی گلشن، ایس پی جمشید سمیت ضلع ایسٹ کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او گلشن نے مہمانِ خصوصی کو سندھ کی ثقافت کی علامت روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی، جو مہمان نوازی کا خوبصورت اظہار ہے۔
افتتاح کے دوران دفتر کی بحالی کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا تاکہ یہ مقام شہریوں کی خدمت کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس دفاتر کی بہتری سے نہ صرف افسران کو سازگار ماحول ملتا ہے بلکہ عوام کے لیے بہتر اور فوری سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہوتی ہے۔

Exit mobile version