Site icon Tashakur News

ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی مشیروں کا رابطہ علاقائی تعاون اور امن پر زور

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان کے جنرل عاصم ملک اور ایران کے جنرل علی اکبر احمدیان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا دورہ پاکستان نیوی کے جوانوں کو خراج تحسین

ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن و استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات کے لیے بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے سودمند ہے، اور یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Exit mobile version