Site icon Tashakur News

مساجد سے روشنی بند کرنے کا اعلان جھوٹا اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مساجد سے لوگوں کو گھر کی روشنیاں بند کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور عوام کو ان پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا جھوٹ کا سیلاب، اسرائیل و بھارت کا فطری اتحاد، پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب جاری: خواجہ آصف

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ نہ تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت جاری ہوئی ہے اور نہ ہی کسی ادارے نے ایسا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز ہوں یا سوشل میڈیا کے ذرائع۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند جعلی سائرن بجا کر اسلام آباد میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ ان افواہوں سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع صرف سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مستند ذرائع سے دی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ بھرپور کارروائی کرے گی۔

Exit mobile version