Site icon Tashakur News

شمالی ویلز میں لاپتہ چار نوجوانوں کی لاشیں کار سے مل گئیں

برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں اتوار سے لاپتہ 4 نوجوانوں کی لاشیں ایک کار سے مل گئیں۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان ویلز کے سیاحتی مقام اسنوڈونیا میں کیمپنگ کر رہے تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھ ویلز کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوین لیولین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی موت حادثے کے سبب ہوئی۔ 

رطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے علاقے شریوزبری سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کو اپنے تفریحی دورے کے بعد پیر کو گھر پہنچنا تھا۔ لیکن ان میں سے کسی نے بھی دوستوں یا گھر والوں سے نہ تو رابطہ کیا اور نہ ہی واٹس ایپ پر ایکٹو رہے۔ جس کے بعد منگل کو پولیس نے ان کی تلاش شروع کی اور ان کی لاشیں ایک کار سے مل گئیں۔

Exit mobile version