Site icon Tashakur News

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت لحم میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔

میونسپلٹی کے اعلان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ اور ان کے اعزاز میں تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔

کرسمس، روشنیوں اور روایتی سجاوٹ کے کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منایا جائے گا۔ کرسمس پر اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

Exit mobile version