Site icon Tashakur News

اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کیساتھ معاہدے کا اعلان

مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اوپن اے آئی نے سیم آلٹمین (SamAltman) کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق سیم آلٹمین اوپن اے آئی میں بطور سی ای او واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے سی ای او کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے کمپنی کے بانیوں میں سے ایک سیم آلٹمین کو واپس نہ لینے پر ادارے میں افرا تفری مچ گئی تھی۔

اوپن اے آئی کے تقریباً 8 سو میں سے 7 سو سے زائد ملازمین نے دھمکی دی تھی کہ نکالے گئے سیم آلٹمین کو بطور سی ای او واپس نہ لایا گیا تو وہ بھی مائیکرو سوفٹ میں ملازمت اختیار کر لیں گے۔

Exit mobile version