Site icon Tashakur News

کراچی میں ہیٹ ویو کب ختم ہوگی محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی شہر قائد اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو سے متعلق نئی پیش گوئی جاری کردی ہے۔
کراچی بار کا 6 کنال اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جاری ہیٹ ویو کا سلسلہ بدھ، 23 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، جو شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

تاہم، جمعرات سے سمندری ہواؤں کی بحالی کی امید ظاہر کی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں موسم گرم اور مرطوب ہونے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو کے خاتمے کے باوجود، کراچی میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو موسم کو بدستور گرم رکھے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Exit mobile version