Site icon Tashakur News

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ ضمنی انتخاب یکم جون 2025 کو منعقد ہوگا۔

کراچی: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم BLA سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار

شیڈول کے مطابق، امیدوار 23 اپریل سے 25 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔ اگر کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جاتے ہیں تو ان فیصلوں کے خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی۔

امیدوار 12 مئی تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، جب کہ 13 مئی کو تمام امیدواروں کو ان کے انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version