Tashakur News

پی این ایس اصلت کی کاونٹر پائریسی پٹرولنگ بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی مؤثر کارروائی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں کامیاب کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ مکمل کر لی۔
کراچی گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور گٹکا فروش گرفتار، سابقہ ریکارڈ بھی بے نقاب

CTF-151 کی قیادت اس وقت پاکستان نیوی کے پاس ہے، جو خلیج عدن، سوکوٹرا گیپ اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے اردگرد قزاقی کے خطرات کے پیش نظر مؤثر بحری موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے تاکہ بین الاقوامی تجارتی بحری راستے محفوظ رہیں۔

پی این ایس اصلت کی اس تعیناتی سے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی بحری سیکیورٹی کے لیے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف قومی مفادات بلکہ عالمی سطح پر بحری تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کوششوں کا عملی مظہر ہے۔

Exit mobile version