Site icon Tashakur News

جنوبی افریقا کے سفید فام شہریوں کو امریکا میں بسانے کا منصوبہ شروع

امریکی انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے سفید فام شہریوں کو مہاجرین کے طور پر امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ "مشن ساؤتھ افریقا” کے نام سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد جنوبی افریقا کے سفید فام افراد کو امریکا میں آباد کرنا ہے۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع، سٹیزن کارڈ ہولڈرز غیرقانونی قرار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زائد سفید فام افراد کی درخواستوں پر غور کیا جا چکا ہے، اور 100 افراد کو مہاجر کا درجہ دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر ابراہیم رسول کو ملک بدر کر دیا تھا، ان پر امریکا اور امریکی صدر سے نفرت کرنے کا الزام تھا۔

Exit mobile version