Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی شہید ہیڈ کانسٹیبل ایاز حسین گجر کے اہل خانہ سے ملاقات

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کورنگی میں شہید ہیڈ کانسٹیبل ایاز حسین گجر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عید کے موقع پر تحائف پیش کیے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار

ہیڈ کانسٹیبل ایاز حسین 27 مارچ 2006 کو ضیاء کالونی، کورنگی میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایاز حسین کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ کراچی پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Exit mobile version