Site icon Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آٹو موبائل اسپیئر پارٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی: پاکستان آٹو موبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چھ رکنی وفد نے ارشد اسلام کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹیکس کلیکشن کا جائزہ اجلاس

ملاقات میں اظہر اقبال، احسن عزیز، محمد شعیب، نعیم احمد سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ وفد نے پولیس چیف کو آٹو موبائل اور اسپیئر پارٹس سے متعلقہ درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر پولیس چیف نے ان مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version