Site icon Tashakur News

پاک بحرین عسکری قیادت کا فوجی تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی امور پر اتفاق

پاکستان اور بحرین کی عسکری قیادت کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

اسٹریٹ کرائم کے خلاف بہادری پر شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام، ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے حوصلہ افزائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ علاقائی سیکیورٹی چیلنجز پر بھی مشاورت کی گئی۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر بحرینی کمانڈر کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس سے دونوں ممالک کے مابین گہرے عسکری تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

Exit mobile version