Tashakur News

اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں یو اے ای قونصل جنرل کا افطار ڈنر

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

گلشن معمار میں ہوٹل کے قریب آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو

قونصل جنرل نے کھلاڑیوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور کھلاڑیوں نے قونصل جنرل کو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اور تھوڑی سی حوصلہ افزائی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی یا جسمانی چیلنجز کے باوجود یہ کھلاڑی صلاحیت اور اہلیت میں کسی سے کم نہیں۔ ان کو صرف اعتماد دینے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور دیگر عہدیدار بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان اور عرب ثقافت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

شرکا نے افطار اور مہمان نوازی پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version