Site icon Tashakur News

کرسٹیانو رونالڈو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا کے خدشے کے باعث تہران نہ جا سکے

میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جا سکے۔ اس کی ممکنہ وجہ ایک کیس میں انہیں 99 کوڑوں کی سزا سنایا جانا بتایا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا سیمی فائنل، فاتح ٹیم بھارت کے مدمقابل آئے گی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے اپنے پاؤں سے رونالڈو کی ایک پینٹنگ بنائی تھی، جسے پیش کیے جانے پر فٹبالر نے خوشی کا اظہار کیا اور معذور لڑکی کے ماتھے پر بوسہ دے کر پینٹنگ اپنے ہمراہ رکھ لی تھی۔

ایرانی قوانین کے مطابق اس عمل کی سخت ممانعت ہے، جس کے باعث رونالڈو کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر وہ تہران کے دورے سے محروم رہے۔

Exit mobile version