Site icon Tashakur News

کراچی میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی میں پولیس نے گارڈن تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا۔
پاکستانی اور پرتگالی شہریوں کی بگ ٹکٹ لاٹری میں بڑی کامیابی

پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث پایا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف کئی شکایات بھی درج کی گئی تھیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version