Tashakur News

قوم پرست جماعت کی ریلی میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج

کراچی میں قوم پرست جماعت کی ریلی کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر ساؤتھ زون پولیس نے 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر تنازع، ویڈیو منظر عام پر

یہ مقدمہ ضلع جنوبی کے صدر تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں اسلم خیر پوری سمیت 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان نے تشدد کر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 8 اہلکاروں کو زخمی کیا، جبکہ پولیس موبائل پر ڈنڈے مار کر اس کے شیشے بھی توڑ دیے۔

Exit mobile version