Tashakur News

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

ترجمان اے این ایف کے مطابق، ان کارروائیوں میں 5 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 248.429 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:

سیالکوٹ میں سمبڑیال کے قریب 3 ملزمان سے 3.6 کلو چرس برآمد

گرفتار ملزم نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا

دیگر کارروائیاں:

راولپنڈی کے کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے آئے پارسل سے 136 گرام ویڈ برآمد

مستونگ (بلوچستان) میں 220 کلو افیون برآمد

شیخوپورہ میں 3 ملزمان سے 21.6 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد

لاہور میں 2 ملزمان سے 313 گرام افیون، 380 گرام چرس، 1 پستول، 2 میگزین اور ڈرون برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version