Site icon Tashakur News

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

اوپنرامام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں،قومی ٹیم کے اوپنرامام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو موقع دیا گیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کےخلاف سڈنی ٹیسٹ کے لیےقومی شاہینوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Exit mobile version