Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بہادرآباد ہیڈ آفس کا بطور مہمان خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن: 7 ملزمان گرفتار، 33.839 کلوگرام منشیات برآمد

سیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے پولیس چیف اور ان کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سیلانی ٹرسٹ کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب میں جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور سماجی و فلاحی اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قانون کے نفاذ کے ساتھ سماجی بہبود کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کرے گی، تاکہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جا سکیں۔

دورے کے اختتام پر سیلانی ٹرسٹ کی جانب سے پولیس چیف اور افسران کو شیلڈز پیش کی گئیں، جسے دونوں اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا گیا۔

Exit mobile version