Site icon Tashakur News

سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ لاہور کے علاقے مزنگ سے گرفتار

سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ لاہور سے گرفتار

سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ لاہور کے علاقے مزنگ سے گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک تشکُّر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے سردار خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خرم لطیف کھوسہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ، انہیں ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا ۔سردار لطیف کھوسہ نے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو مزنگ پولیس نے ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیاہے ، میں تھانا مزنگ جارہاہوں ۔

یاد رہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کے بیٹے خرم لطیف کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے تھے ۔

Exit mobile version