Site icon Tashakur News

سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

جنید خان پاکستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

(ویب ڈیسک ) سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنید خان انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کے بولنگ کوچ ہوں گے جبکہ موجودہ کوچ ریحان ریاض خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے دستیاب نہ تھے۔

34 سالہ جنید خان نے حال ہی میں اسلام آباد ریجن کی بھی کوچنگ کی تھی اور اسلام آباد نے جنید خان کی کوچنگ میں حنیف محمد ٹرافی جیتی تھی۔

جنید خان نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 189 وکٹیں حاصل کیں۔

Exit mobile version