Site icon Tashakur News

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے

کراچی(تشکُّر نیور اخبار ) ائی جی پی ویسٹ زون عاصم خان نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو نیو ایئر نائٹ پر ان روڈ رہنے کی ہدایات جاری کیں-ڈی ائی جی ویسٹ زون نے کہا کے شاہین فورس کی پیٹرولنگ کو علاقے میں پٹرولنگ پلان کے مطابق فعال رکھا جائے-

ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے بر وقت رپورٹ پیش کی جائے۔

ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے اُنکی گرفتاری عمل میں لائی جائے-

شہری اپنے علاقے اور گرد و نواح میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 پر دیں تاکہ ایسے افراد کے خلاف بر وقت اور مؤثر کارروائیاں کی جاءیں ۔

ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے شہری پولیس سے تعاون کریں اور قانون کا احترام کریں، کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک غیر ذمیدارانہ اور مجرمانہ فعل ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا عمل ہے ایسے عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی ہوگی۔۔

میڈیا سیل
ڈی ائی جی پی ویسٹ زون

Exit mobile version