Tashakur News

ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر حیدری مارکیٹ پولیس کا منشیات فروشوں اور جعلی کرنسی مافیا کے خلاف کارروائی

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر حیدری مارکیٹ پولیس کی منشیات فروشوں اور جعلی کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
سلیم واحدی آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کی حوصلہ افزائی کی پروقار تقریب

پہلی کارروائی

حیدری مارکیٹ پولیس نے مین حیدری روڈ پر دورانِ پیٹرولنگ ایک مطلوب ملزم کاشف عرف جیا ولد محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 18/2025 بجرم دفعہ 9(i)3C نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری کارروائی

ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر جعلی کرنسی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ دورانِ اسنیپ چیکنگ حیدری مارکیٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔

ملزم کے قبضے سے 20 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر کے پولیس نے قبضے میں لے لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 16/2025 بجرم دفعہ 489-B تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔

مزید تفتیش جاری

پولیس دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

Exit mobile version