Site icon Tashakur News

سندھ پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کے مختلف یونٹس سے وابستہ ریٹائر ہونے والے 23 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن مہمان خصوصی تھے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی منشیات فروش مافیا کے خلاف کامیاب کارروائیاں

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ ریٹائر ہونے والے افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

ریٹائرڈ افسران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تجربات، مشکلات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
"آپ پولیس سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن قوم کی خدمت سے نہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ کے عزم اور جذبے میں اضافہ ہونا چاہیے۔ آپ نے اپنے رویے اور حسن سلوک سے اپنی خدمات کو یادگار بنایا۔ سندھ پولیس پر آپ کا حق ہمیشہ برقرار رہے گا، اور آپ کے بچوں کے لیے تعلیم اور ملازمت میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ میری دعا ہے کہ آپ اپنی ریٹائرڈ زندگی خوشگوار اور صحت مند گزاریں۔”

تقریب کا اختتام دعا اور ریٹائرڈ افسران کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔

Exit mobile version