Site icon Tashakur News

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی شکایات پر سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ عمران راجپوت کی ناظم آباد گول مارکیٹ جامع مسجد کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی(تشکُّر نیوز اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی جہاں سے بھی ملے شکایت تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی شکایات پر ناظم آباد گول مارکیٹ جامع مسجد کے اطراف میں کاروائی کا سلسلہ جاری ہے

میئر کراچی مرتضی وہاب ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر کہ جہاں سے بھی تجاوزات کے خلاف شکایت ملے عملدرآمد کریں پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد ڈویژن میں ناظم آباد گول مارکیٹ جامع مسجد کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

غیرقانونی رکھے سامان کو ضبط کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

کاروائی سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ عمران راجپوت کی زیر نگرانی کی گئی
ڈائریکٹر ,ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹاف نے حصہ لیا ۔

Exit mobile version