Site icon Tashakur News

سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

مورخہ 29 دسمبر 2023؁ء

سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے
خالد جمیل شمسی صدر غلام محمد خان سینئر نائب صدر انوار حسین خانزادہ سیکریٹری اور محمد اقبال خازن منتخب ہوگئے

کراچی( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،)سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے چار سال کی مدت کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے، جنرل باڈی اجلاس کے بعد شمسی اکیڈمی کے چیرمین خالد جمیل شمسی کو صدر غلام محمد خان کو سینئر نائب صدر انوار حسین خانزادہ سیکریٹری محمد اقبال کو خازن منتخب کیا گیا، اجلاس کی صدارت SRA کے کوارڈینیٹر عتیق الرحمن نے کی، اس موقع پر SOA کے نمائندے اصغر بلوچ SSB کے فرید علی SOA کے سیکریٹری احمد علی راجپوت PRF کے ارشدستار H.E.C کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن بھی موجود تھے، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈویژنوں نے حصہ لیا۔
جاری کردہ:۔میڈیا کوارڈینٹر

Exit mobile version