Site icon Tashakur News

کویت او مصر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

ویب ڈیسک

کویت اور مصر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی۔

کورونا کے نئے ویرینٹ کے حوالے سے کویت اور مصر کی وزارت صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز  ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ترجمان کویتی وزارت صحت نے بتایا کہ کوروناکے نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔

اس حوالے سے مصری وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے

Exit mobile version