Site icon Tashakur News

خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث کے الیکٹرک اہلکاروں کی ضمانت منظور

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ملزمان کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا

کراچی (تشکُّرنیوراخبار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں 2ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت کے روبرو کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ملزمان کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا اور سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔ملزمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جج غربی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ جج نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست ارسال کی۔پولیس کے مطابق کے الیکٹرک عملے کیخلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔کے الیکٹرک کے عملے نے تھانے کے اندر خاتون کی معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے سے خاتون کی بے عزتی ہوئی۔

Exit mobile version