کراچی: صوبائی سول سروسز کے دوسرے سینئر مینجمنٹ کورس (2nd SMC) کے 27 زیرِ تربیت افسران نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا۔ گریڈ 19 کے ان افسران کی قیادت ڈی جی ٹی آر ایم، ایس اے جی اے اینڈ سی ڈی، عیسیٰ میمن نے کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی
وفد کا استقبال ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے کیا اور انھیں سندھ پولیس کے مختلف یونٹس کی کارکردگی، امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول، اور جرائم کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سندھ حکومت نے پولیس کا بجٹ 19 فیصد تک بڑھایا ہے، جس سے پولیسنگ کو بڑی حمایت ملی ہے۔
تھانوں کو مختص بجٹ اور خود مختاری سندھ حکومت کا قابلِ تحسین اقدام ہے۔
پولیس میں خواتین کے کوٹے کو 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیا گیا ہے، جو پولیسنگ اور معاشرتی خدمات میں مددگار ثابت ہوگا۔
بالائی سندھ سے خواتین کی پولیس میں شمولیت کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں۔
کچہ کے علاقوں میں اغواء کی وارداتیں کم ہوچکی ہیں، تاہم ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کی کوششیں جاری ہیں۔ سندھ پولیس نے 900 سے زائد شہریوں کو اس سے بچایا ہے۔
کچہ کے علاقوں میں اگلے مورچوں پر پولیس بیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں کامیابی ملی ہے۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اور پولیس آپریشنز کے تسلسل سے کچہ کے علاقے ڈاکوؤں سے پاک ہوجائیں گے۔
وفد نے سینٹرل پولیس آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور شہر کی مانیٹرنگ کے امور کا جائزہ لیا۔ وفد نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مختلف سوالات کیے۔