Site icon Tashakur News

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی ٹریننگ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پی آئی ڈی سی کے قریب درختوں کی کٹائی پر مقدمہ درج، چیف سیکریٹری سندھ کے سخت احکامات

ٹریننگ کا مقصد پولیس کی تکنیکی استعداد اورپیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے،پولیس جوانوں کو مختلف چھوٹے بڑے ہتھیار اور ہینڈ گرنیڈ کے استعمال کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں فائرنگ کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔

بم ڈسپوزل،وی آ ئی پی پروٹیکشن اور اورچلتی گاڑی سے فائرنگ کی مشقیں بھی ٹریننگ کا حصہ رہیں۔تربیت یافتہ پولیس کے جوانوں  نےپاک فوج کی جانب سےدی گئی ٹریننگ کو دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں موثر قرار دیا۔

Exit mobile version