Tashakur News

چندی گڑھ روڈ کراچی پر اے این ایف کی بڑی کارروائی: پارسل سے 3.8 کلو آئس برآمد

کراچی کے چندی گڑھ روڈ پر واقع جی پی او میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ایس ایس پی دادو کی قیادت میں بورڑی کے کچے میں پولیس کا سرچ آپریشن، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری

پارسل کی تلاشی کے دوران بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی 3 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔
یہ پارسل پشاور کے ایک رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ بھیجنے کے لیے بک کروایا گیا تھا۔
اے این ایف نے پارسل کو تحویل میں لے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف قومی اور بین الاقوامی سطح پر کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایسے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version