Site icon Tashakur News

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول مزید تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول مزید تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا اور اس کے لیے 13 دسمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی گئیں ہیں۔

شان شاہد کو نہانے کے دوران شرٹ کے بغیر تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

تشکر نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کے لیے نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں 13 دسمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات، گھڑیاں، الیکٹرانکس، اسلحہ اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لیے معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔

ریاست کی ملکیتی توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدیداروں، بیوروکریسی جس میں سویلین وملٹری دونوں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

تاہم اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کے لیے نیلام کیا جاتا ہے، سرکاری پالیسی کے مطابق ہر ملنے والے تحفے کے متعلق حکومت کو مطلع کرنا اور اسے توشہ خانے میں جمع کرانا لازمی ہے۔

Exit mobile version