Site icon Tashakur News

اسپورٹس آرگنائزرز کی سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس سے ملاقات

مورخہ 26 دسمبر 2023؁ء

اسپورٹس آرگنائزرز کی سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس سے ملاقات

کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹنگ )کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فردوس اتحاد کے بانی غلام محمد خان اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی نے سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن اور آئی جی سندھ پولیس راجہ رفعت مختار سے ملاقات کی اور ان نے کھیلوں کے مسائل پر بات کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اسپورٹس آرگنائزر، کھلاڑی، ٹیکنیکل آفیشلز سندھ کی انتظامیہ، مسلح افواج اور ایجنسیوں کی بھرپور مدد کرینگے تاکہ صوبے میں پرامن انتخابات منعقد ہوسکیں، اس موقع پر دونوں اعلیٰ سرکاری افسران نے اس جزبہ خیرسگالی پردونوں آرگنائزروں کا طے دل سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت سندھ کو جب بھی ان انتخابات میں ضرورت محسوس ہوئی تووہ اسپورٹس کے شعبے کو ہر سطح پر شامل کرینگے۔
جاری کردہ:۔میڈیا کوارڈینٹر

Exit mobile version