Site icon Tashakur News

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

مسلسل مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت کرنے والے شہر قائد کے باسیوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا اور نیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

رضا ربانی نے گزشتہ روز کی قانون سازی کو پارلیمانی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیدیا

تشکر نیوز کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی۔

رواں ماہ نومبر کے بلز میں کے الیکٹرک صارفین جون 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ، دسمبر میں جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ دیں گے اور جنوری 2025 میں اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 40 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

کے الیکٹرک نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Exit mobile version