Site icon Tashakur News

شیر افضل مروت کو امیدوار تسلیم کرنے سے انکار کردیا پی ٹی آئی کی مقامی قیادت

شیر افضل مروت کو امیدوار تسلیم کرنے سے انکار کر دیا پی ٹی آئی کی مقامی قیادت

پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کے سامنے آنے لگ گئے

(تشکُّر نیور ان لائن ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مقامی قیادت نے سابقہ این اے ون اورموجودہ این اے بتیس پر پارٹی امیدوار لانے کے معاملے پر شیرافضل مروت کو امیدوارتسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔

رپورٹس کے مطابق پشاور کے اہم ترین تاریخی حلقے سابقہ این اے ون اور موجودہ این اے بتیس پر پارٹی امیدوار لانے کے معاملے پر تحریک انصاف میں تقسیم واضح ہوگئی مقامی قیادت نے بانی چیئرمین کے مبینہ نامزد کردہ شیرافضل مروت کو امیدوار تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کے سامنے آنے لگ گئے پشاور قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 32 مقامی قیادت حلقے سے کسی کارکن یا مخلص رہنما کو ٹکٹ دینے کے خواہشمند ہے جبکہ پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت اسی حلقے پر کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

ریجن، ضلعے اور سٹی کی تنظیموں کی قیادت شیرافضل مروت کے حق میں نہیں پارٹی کارکن مقامی قیادت میں سے سابق ایم پی اے آصف خان اورعرفان سلیم نے بھی اسی حلقے پر کاغذات جمع کرار کھے ہیں۔

Exit mobile version