Site icon Tashakur News

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ کیا جہاں وزیر دفاع نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی مشترکہ مشقیں اقبال ون اختتام پذیر

تشکر نیوز کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع نے جنرل ساحر شمشاد اور وفد کا استقبال کیا، استقبالیہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی زیر صدارت وفد نے یادگار شہدا پر حاضری دی، وفد نے آذربائیجان کی آزادی کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور آذربائیجان ملٹری تعلقات کو ناگزیر قرار دیا جب کہ آذربائیجان کے وزیر دفاع نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Exit mobile version