Site icon Tashakur News

کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس اور ملزمان کے مابین 21 مقابلے ہوئے جن میں تین ڈاکو ہلاک اور 21 زخمی ہوئے، جبکہ 25 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں انسدادِ جرائم کی کامیاب کارروائیاں: پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے

کراچی کے مختلف زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے 651 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلو 678 گرام چرس، 10 کلو 660 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 113 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا، جبکہ 46 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 5 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Exit mobile version