Site icon Tashakur News

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے، سینیٹ اجلاس 4 بجے اور قومی اسمبلی اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

واشنگٹن: پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

تشکر نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

اجلاس میں وزیر آبی توانائی کو انڈس واٹر ٹریٹی پر دوبارہ بات چیت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ صدارتی خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں 26ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

Exit mobile version