Site icon Tashakur News

شاہ لطیف پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

شاہ لطیف پولیس نے چھالیہ اور گٹکے ماوا کی اسمگلنگ کے الزام میں مطلوب ملزم حیدر خان کو گرفتار کیا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے 350 کلو سے زائد چھالیہ، 16 پیکٹ انڈین سفینہ، اور 5 کلو گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ ملزم کی گاڑی، ایک وائٹ کرولا، بھی ضبط کر لی گئی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع، رضوان قیادت کے مضبوط ترین امیدوار

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کے مطابق، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ مقامات پر ان اشیاء کی سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ کا مزید جائزہ لینے کا آغاز کر دیا ہے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version