Site icon Tashakur News

نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر 5 گداگر گرفتار

تشکر نیوز:  ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایت پر نیو کراچی پولیس نے گداگروں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 5 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں ناسا اسپیس ایپ چیلنج 2024 کا انعقاد، دو ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

گرفتار ملزمان کی شناخت ناظم ولد جمشید، بابر ولد اکرام، ساجد ولد رشید، افتخار ولد محبت خان اور محمد فاروق ولد مختیار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 420/2024 اور مقدمہ الزام نمبر 421/2024 بجرم دفعہ 9 بیگرز ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، گداگروں کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی تاکہ عوام کو گداگروں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔

Exit mobile version