Tashakur News

ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں کراچی پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک، اے ڈی آئی جی ایڈمن و لیگل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

زمان ٹاؤن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کارروائی جاری

پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب کی پولیس میں نمایاں خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عمران یعقوب کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جو ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔

Exit mobile version