...

لیاقت آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن: گٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر لیاقت آباد پولیس نے گٹکا ماوا اور منشیات فروشی کے خلاف کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے انگارہ گوٹھ بی ایریا میں کارروائی کی، جس کے دوران متعدد بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں رینجرز کے سخت سیکیورٹی انتظامات

گرفتار منشیات فروشوں میں عامر عرف 75 ولد عابد اور عثمان ولد سلیم شامل ہیں، جبکہ گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کی شناخت محمد اسلم ولد موسیٰ، سعود ولد عبدالغفور، اور شہزاد ولد ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 100 پڑیاں ماوا، 9 پیکٹ ملائی پاؤڈر، 28 کلو چھالیہ، چونا اور 1070 گرام چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 485/2024 گٹکا ماوا ایکٹ اور مقدمہ نمبر 486/2024 منشیات فروشی کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے کو منشیات اور غیر قانونی کاروبار سے پاک کرنے کے لیے جاری رہے گی۔

62 / 100

One thought on “لیاقت آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن: گٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.